آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں باراتیوں کی وین کھائی میں گرنے سے دو مسافر جاں بحق اور دولہا دلہن سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔بد نصیب وین گوجرانوالہ سے چناری جارہی تھی۔ اصغر آباد کے مقام پر بے قابو ہو کر کھائی میں گرگئی ۔ خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگی ۔ جبکہ وین میں سوار دولہا دلہن سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے ۔
مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو مظفر آباد اسپتال پہنچایا جہاں پر دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔