آزاد کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر نے آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا اور 12 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہو گی۔
ایس او پی کی خلاف ورزی پر تاجروں، دکانداروں، ہوٹل مالکان کو بھی بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 271 ہے جب کہ اب تک 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 170 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔