آزاد کشمیر میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی کو حکم عدولی پر معطل کر دیا گیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی کو حکم عدولی پر معطل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے سانحہ 18 ستمبر کے بعد ضلع بھمبر کے تمام انتظامی آفیسران کو تبدیل کر دیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی سید ذوالفقار شاہ نے حکومتی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے Stay order لے لیا تھا۔

جس پر گذشتہ روز نے حکومت آزاد کشمیر نے اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی کو معطل کر کے بورڈ آف ریونیو میں حاضر کر دیا اسسٹنٹ کمشنر برنالہ نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی کا چارج لیکر کام شروع کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پلندری امجد علی کو اسسٹنٹ کمشنر برنالہ اور بورڈ سے منسلک اسسٹنٹ کمشنر چوہدری مظہر اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر پلندری تعینات کر دیا گیا اس اثناء میں گذشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔