بکی مظہرمجید کاکہناہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ آسٹریلوی کرکٹرز بھی سٹے بازی میں ملوث رہیہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو معاوضے میں مونگ پھلیاں ملتی ہیں۔ رپورٹس کیمطابق لندن میں کرکٹ کرپشن کیس کی سماعت کرنے عدالت کو بکی مظہرمجیداورصحافی مظہرمحمود کیدرمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ سنائی گئی۔ جس میں چھتیس سالہ مظہرمجید نیصحافی کو بتایا تھا کہ آسٹریلوی سب سے بڑے میچ فکسر ہیں۔ مظہرمجید کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ صدیوں سے جاری ہے، وسیم اکرم ، وقاریونس ، اعجاز احمد اور معین خان سب ہی ملوث رہیہیں۔ مظہرمجید نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑی کسی اور کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے،وہ صرف اس کیساتھ ڈیل کرتے ہیں کیونکہ وہ مظہرمجید کا بیک گرانڈ جانتے ہیں۔ دوران گفتگو مظہرمجید نے بتایاکہ آسٹریلوی کھلاڑی بڑے سٹے باز ہیں بریکیٹس میں میچ فکس کیا کرتے ہیں۔یعنی میچ میں کتنے رنز اسکور ہوں گے،کتنی وکٹیں گریں گی وغیروغیرہ، وہ ایک میچ میں دس بریکیٹ بھی فکسڈ کرتے ہیں۔ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو معاوضے کے طور پر مونگ پھلیاں دی جاتی ہیں،تاہم میچ فکسنگ کے ذریعے لاکھوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔ مظہرمجیدکا یہ بھی کہناتھاکہ سلمان بٹ سابق صدر پرویزمشرف کو بھی فون کیا کرتے تھے۔ عدالت کو گفتگو کی ریکارڈ نگ سلمان بٹ اور محمد آصف کی موجودگی میں سنائی گئی۔