آسٹریلیا: (جیو ڈیسک) ٹانز ویلے میں تیز طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں تیس گھروں کو نقصان پہنچا، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر ٹانز ویلیمیں تیز ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، ایک سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا ں سے متعدد مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، شاہراہوں پر درخت اکھڑ گئے، جس کے نتیجے میں آمدورفت معطل ہو گئی۔
انتظامیہ نے بجلی کے کھمبے گرنے کے باعث شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔