آسڑیلیا (جیوڈیسک) برسبین آسڑیلیا میں ایک بچی دستی بم کو پیسے جمع کرنے کاڈبہ سمجھ کر اسکول لے آئی،جس پر اسکول کو خالی کرا لیا گیا۔ واقعہ نیوکیسل کے علاقے میں پیش آیا۔اسکول میں زیر تعلیم گیارہ سال کی بچی دستی بم کو پیسے جمع کرنے کا ڈبہ سمجھ کر اسکول لے آئی،جس پر اسکول کی انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔
اِس دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اسکول خالی کراکے بچوں کو قریبی پارک لے جایا گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ بم ناکارہ ہے اور یہ دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیے گئے دستی بموں سے مشابہت رکھتا ہے۔