پاک آسٹریلیا سیریز (جیوڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو دس سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دینا خوش آئند ثابت ہوگا۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ریکارڈ قائم کرنے کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں، اصل مقصد آسٹریلیا کو سیریز میں ہرانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کیلئے ہمیشہ سے اچھا ثابت ہوا ہے،فیصلہ کن معرکے میں کامیابی کیلئے دونوں ٹیموں پر دبا ہوگا۔کامیابی کے تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کرینگے۔ محمد حفیظ کے مطابق پاکستانی بولنگ میں ورائٹی ہے جسکی وجہ سے انھیں آسٹریلیا پر سبقت حاصل رہے گی۔