آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہر کھلاڑی کو پرفارم کرنا ہو گا ، مصباح

Misbah ul haq

Misbah ul haq

پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لیے بولرز کے ساتھ ساتھ بیٹسمینوں کو بھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمیشہ ہی سخت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آسٹریلوی ٹیم دنیا کے کسی بھی گرانڈ پر اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے گزشتہ دس سال سے آسٹریلیا سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے مگر اس بار پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی آسٹریلیا کو زیر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ قومی قائد کا کہنا تھا کہ مخالف ٹیم کو جلد آٹ کرنے کے ساتھ اچھی بیٹنگ بھی کرنا ہوگی۔