آسٹریلین(جیوڈیسک)ٹاپ سیڈر بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا امریکہ کی سرینا ولیمز اور فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے تیسرے روانڈ میں جگہ بنالی۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا نے گریس کے ایلینی ڈیلیڈینو کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔
آزارنکا نے چھ ایک اور چھ صفر کی اسکور سے کامیابی حاصل کرکے تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ تھرڈ سیڈ امریکہ کی سرینا ولیمز نے اسپین کی گبرین موگروزا کے خلاف چھ دو اور چھ صفر سے فتح سمیٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
مینز سنگلز کے میچ میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے جاپان کے گو سویدا کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔ سونگا نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان عصاب شکن مقابلہ ہوا تاہم فرنچ کھلاڑی نے ٹائی بریک پر سات چھ سے فتح سمیٹ کر برتری کو دگنا کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں سونگا نے چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔