آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل نوواک جکووچ کے نام

Novak Djokovic

Novak Djokovic

میلبورن(جیوڈیسک)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دے دی۔

سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم مینز سنگلز ٹائٹل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ فیصلہ کن معرکے کا پہلا سیٹ اینڈی مرے نے 6-7 سے آپنے نام کیا۔

اس کے بعد عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے حریف کھلاڑی کو سنبھلے کا موقع نہیں دیا اور باقی سیٹ6-7, 3-6 اور 2-6 سے اپنے نام کر کے سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ سربین ٹینس سٹار اس سے پہلے تین مرتبہ آسٹریلین اوپن اپنے نام کر چکے ہیں۔