میلبورن(جیوڈیسک)سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کل سے میلبورن میں شروع ہو رہا ہے، نواک جوکو وچ اور وکٹوریہ ازارینکا اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔
پیر سے شروع ہونے والے سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے سٹار کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔ عالمی نمبر ایک نواک جوکو وچ نے تیسری مرتبہ بھی آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے بے تاب ہیں۔ خواتین میں ورلڈ نمبر ون بیلا روس کی وکٹوریہ ازارینکا بھی دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ازارینکا نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت کر بیلاروس کی پہلی فاتح خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ادھر عالمی نمبر تین سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ وہ بھرپور فارم میں ہیں اور ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گی۔
میگا ایونٹ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر اپنا اٹھارواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔