چوبیس فروری کو ہالی وڈ کے ڈول بے اسٹوڈیوز میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر آسکر ایوارڈ کے لئے مردوں کیبیسٹ ایکٹر کے حق دار ہوں گے کون جیوری تو فیصلہ کرے گی ہی لیکن لوگوں نے بھی اپنی رائے سے آگاہ کیا ہے۔
فلمی دنیاکے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کے لئے ہالی وڈ اور کئی فلمی انڈسٹریز کے اداکار جیتنے کے ہوتے ہیں خواہش مند لیکن اس بار لوگوں نے بھی اپنی رائے سے کیا ہے آگاہ کہ چوبیس فروری کو ہالی وڈ کے اسٹوڈیوزڈول بے میں مردوں میں کون سا اداکار ہوگا کامیاب ،تو آسکر کی نامزدگی ہو ئی تو ہے اداکار ڈئینیل ڈے لوئیس،ٹومی لی جونز اور جیک مین ان تینوں اداکاروں میں سے سب سے زیادہ پسند کیا گیا ڈئینیل لوئیس کو امریکی صدر ابراہم لنکن کے کردار میں لوگ کہتے ہیں کہ اس بار آسکر کا سہرا سجنا چاہئیے ڈئینیل لوئس کے سر پر۔
دوسری جانب سولہ اور چھبیس فیصد لوگوں کی رائے میں ٹومی لی اور جیک مین آسکر کے ہیں حق دار پچپن سالہ اداکار ڈئینیل ڈے لوئیس کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کے کردار کو نبھانے کے لئے انہیں کافی محنت کرنی پڑی ہے اور لوگوں نے ان کی اداکاری کو بہت سراہا ہے۔