آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن کا نیا گانا ریلیز

A R Rahman

A R Rahman

بالی ووڈ کے آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کا اینڈ آف دی ورلڈ کی تھیم پرنیا گانا ریلیز ہو گیا۔

اکیس دسمبر دوہزار بارہ ، اس تاریخ نے سب ہی کو کیا ہے متاثر۔ہالی ووڈ میں فلم بنائی گئی تو بالی ووڈ میں آسکرایوارڈیافتہ موسیقار اے آررحمن نے اپنا گانا ریلیز کردیا۔اے آر رحمان نے ماں تجھے سلام اور اور وندے ماترمسے شہرت کی بلندیوں کو چھوا جس کے بعد فلم سلم ڈاگ ملینیئم کا جے ہو زبان زد عام ہوا۔ اب پندرہ سال بعد ایک بار پھر اے آررحمن نے اپنا سولو سونگ ریلیز کیا۔

اس سولو سونگ میں اے آر رحمٰن نے اینڈ آف ورلڈ کے تصور پر مبنی موسیقی ترتیب دی ہے۔ اکیس دسمبر کے پس منظر میں اس گانے میں اے آر رحمن نے اپنی موسیقی اور گلوکاری میں ان خواہشات کا اظہار کیا ہے جو دنیا کو ختم ہوتے وقت کی جا سکتی ہیں۔

دنیا کو خدا حافظ کہنے کے لیے انسان کے احساسات کو انہوں نے اپنے فن میں سمویا ہے۔یہ گانا دنیا کے چار ممالک میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اے آر رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس نغمے کی بنیاد محبت ہے جو امیدوں کی قوس قزح سے بھرپور ہے۔