ننھے منے بچے تیری مٹھی میں کیا ہے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونیوالی گلوکارہ آشا بھونسلے نے اپنے کرئیر کا آغاز انیس سو تینتالیس میں مراٹھی فلم سے کیا۔ کئی سال تک کی ان تھک محنت اور کوشش کے بعد ہندی فلموں میں کی گئی گلوکاری نیا نہیں پہچان بخشی۔ آشا بھونسلے نے بھارت کے تمام مشہور موسیقاروں کیساتھ کام کیا ۔ راج کپور کی فلم بوٹ پالش میں کامیاب گلوکاری کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ غزل گائیکی ہویا مستی بھر اگانا آشا نے ان گیتوں کیسا تھ بھر پور انصاف کیا۔ کشور کمار اور محمد رفیع کے ساتھ گائے ہونے ان کے گیتوں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔۔۔آشا کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنے ہم عصروں بلکہ آنے والی نسلوں کے ساتھ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آشا بھوسلے آج اپنی اٹھترویں سالگرہ منا رہی ہیں ،اور ان کا فنی سفر ابھی جاری ہے۔