سندھ (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر ناراض اتحادیوں کو منانے کے لئے وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔یہ فیصلہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سندھ کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر آغاسراج درانی نے زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ناراض اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔صدرآصف زرداری کا کہنا تھاکہ اگراتحادیوں نے بلدیاتی آرڈیننس میں ترامیم پیش کیں تو اس پر غور کیاجائیگا۔ اور اس میں ترمیم کی گنجائش موجودہے۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ قانون
ہاتھ میں لینے والوں سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی نمٹیں گے۔اجلاس کے دوران صدر آصف زرداری کو بلدیاتی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔