مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اب بھی نو گو ایریاز موجود ہیں، جو ان کی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے میں رکاوٹ ہیں۔ آفاق احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو کراچی میں بدامنی کے حوالے سے جو رپورٹس پیش کی گئی ہیں وہ گمراہ کن ہیں اور ان میں حقائق بیان نہیں کئے گئے ہیں۔ کراچی میں نوگو ایریاز اب بھی موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد کا کہنا تھا کے ان کے گھر کو سب جیل بنا دیا گیا ہے، ان سے ملنے کے لئے آنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔