آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہارون لورگاٹ نے کہا کہ کسی بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ کسی بولر کے ایکشن کے بارے میں رپورٹ دینا میچ آفیشلز کی ذمہ داری ہے۔ جب تک میچ آفیشل رپورٹ نہ کریں آئی سی سی کوئی اقدام نہیں کرتی۔ ہارون لورگاٹ نے کہا کہ سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کا افسوس ہے بنگلہ دیش کے پاکستان کا دورہ کرنے پر خوشی ہوگی۔