آل بلوچستان پریس کلبز کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سنیئر نائب صدر اپنے عہدوں سے مستعفیٰ

malik saad

malik saad

پشین : آل بلوچستان پریس کلبز کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سنیئر نائب صدر اپنے عہدوں سے مستعفی ،کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز میں شامل ہوگئے صحافیوں کی بقاء اور انکی سالمیت کی جنگ لڑنے میں کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبزرجسٹرڈ کے صوبائی چیئرمین ملک سعد اللہ جان ترین کی صحافتی قربانیوں کے پیش نظر ایک بار پھر مزکورہ تنظیم میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا یہ بات آل بلوچستان پریس کلبز کے سابق جنرل سیکرٹری اورنگزیب احساس سنیئر نائب صدر شمس الدین جلالزئی نے کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے صوبائی چیئرمین ملک سعد اللہ جان ترین کے ہمراہ کی قیادت میں شمولیت کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز صوبے بھر کے صحافیوں کی رجسٹرڈ تنظیم اور منظم پلیٹ فارم ہے یہ تمام صوبے کے صحافیوں کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے کونسل کیجانب سے 6اور7اکتوبر کو پشین میں صحافتی کنونشن ہوگا جس میں بلوچستان بھر کے صحافیوں کو شرکت کی دعوت بھی دی جائیگی اس موقع پر صوبائی کابینہ کے انتخابات اور حلف برداری بھی ہوگی اور ساتھ ہی صحافیوں کو اسناد اور سرٹیفیکٹ بھی دئیے جائینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی چیئرمین ملک سعد اللہ ترین کی قیادت میں صوبے بھر کے صحافی متحد ہے کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز صحافیوں کا ایک واحد پلیٹ فارم ہے صوبہ بھر کے صحافیوں کو چائیے کہ وہ کونسل کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر صحافیوں کے حقوق اور انکی بقاء کیلئے اپنی جدوجہد تیز کردیںانہوںنے کہا کہ کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کیساتھ جو باون پریس کلبز رجسٹرڈ ہے انہی پریس کلبز کے صدور اور جنرل سیکرٹری اپنی شرکت کویقینی بنائیں۔