وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس انتیس ستمبر کو طلب کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیراعظم کی سیاسی قیادت سے آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔ کانفرنس بلانیکا حتمی فیصلہ صدر آصف علی زرداری سے آج ہونے والی ملاقات میں ہوگا۔ کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ ادھر صدارتی ترجمان نے اسلام آباد میں ایک بیان میں بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور رہنماوں کا اجلاس بلانے اور حالیہ واقعات اور سیکیورٹی صورتحال پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔