آمنہ تارڑ کو پاسپورٹ کے بغیر فرانس جانے کی اجازت دیدی گئی

Amna

Amna

آمنہ تارڑ کو پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کے بغیر ہی فرانس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ جبکہ والد نے آمنہ کو باہر بھجوانے کے فیصلہ کے خلاف وفاقی شرعی عدالت اور اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آمنہ کا پاسپورٹ اور سفری دستاویزات اس کے والد کے پاس ہیں ۔ ان کے بغیر آمنہ کی بیرون ملک روانگی ریمنڈ ڈیوس کی رہائی جیسی ہے۔ آمنہ احمد تارڑ کی حوالگی کے لئے گزشتہ تین سال سے فرانس اور پاکستان کے درمیان اعلی سطح کے روابط کے شواہد سامنے آئے ہیں۔