آم کی کل پیداوار 17 لاکھ، 13 لاکھ ٹن پنجاب میں پیدا ہوتا ہے

Mango

Mango

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان میں آم رقبے اور پیداوار کے لحاظ سے ترشاوہ پھلوں کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ پاکستان میں آم کے باغات کا کل کاشت شدہ رقبہ 4.2 لاکھ ایکڑ اور پیداوار 17 لاکھ ٹن ہے جبکہ پنجاب میںآم کا رقبہ 2.75 لاکھ ایکڑ اور پیداوار 13 لاکھ ٹن ہے۔

آم کے پودوں سے اعلیٰ کوالٹی اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے جہاں ان کو مناسب وقت پر غذائی اجزا کی دستیابی، آبپاشی، بیماریوں اور کیڑوں کا کنٹرول اہم کردار ادا کرتے ہیں وہیں آم کے پودوں کا خوابیدگی میں جانا بھی انتہائی اہم ہے۔ پودوں کی ایسی کیفیت جس میں وہ کسی قسم کی نشوونما نہیں کرتے اسے پودوں کی خوابیدگی کہتے ہیں۔خوابیدگی کا صحیح وقت پر آغاز، اختتام اور مناسب دورانیے کا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

خوابیدگی کے عمل کے جلد یا دیر سے شروع ہونے یا کم دورانیے کی وجہ سے پودوں کی نباتاتی بڑھوتری اور پھولوں پر اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔