آنجہانی امریکی اداکار ریور فونکس کی فلم ڈارک بلڈ کی بیس سال بعد نمائش

Dark Blood

Dark Blood

آنجہانی امریکی اداکار ریور فونکس کی آخری فلم ڈارک بلڈ ان کی موت کے بیس سال بعد امریکا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

معروف امریکی اداکار ریور فونکس بیس سال قبل منشیات کے استعمال کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

اس وقت ان کی آخری فلم ڈارک بلڈ کی شوٹنگ جاری تھی جو بعد میں نا مکمل رہ گئی تھی لیکن فلم ڈائریکٹر جارج سلوئیزر نے دو ہزار آٹھ میں اس فلم کو مکمل کرنے کا سوچا۔ انھوں نے اس فلم کو پورا کیا اور اب یہ فلم مارچ میں میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔