آٹے کا بدترین بحران مارکیٹ میں ملاوٹ مافیا سرگرم بدبودار اور انتہائی غیر معیاری آٹا کی مارکیٹ میں دھڑلے سے فروخت جاری
Posted on January 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
راجن پور(حنیف بلوچ سے )آٹے کا بدترین بحران مارکیٹ میں ملاوٹ مافیا سرگرم بدبودار اور انتہائی غیر معیاری آٹا کی مارکیٹ میں دھڑلے سے فروخت جاری،چمک کا کمال ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پر اسرار خاموشی پر شہریوں کی دھاڑ پٹکار تفصیل کے مطابق ملک بھر میںاچانک آٹے کا بدترین بحران جاری ہے آٹے کا چالیس کلو کا تھیلا سولہ سوروپے سے بھی تجاوز کر چکا۔
اسی دوران مارکیٹ میں دریشک فلور ملز ،راکٹ فلور ملز اور ایسی کئی اور ناموں کے مونو گرام والے 20کلو گرام اور 40کلو گرام کے تھیلے مارکیٹ میں دھڑلے سے فروخت ہورہے ہیں جن میں انتہائی غیر معیاری اور بد بودار آٹا موجود ہے مارکیٹ میں اس غیر معیاری آٹے کی فروخت پر ڈی ایچ او کا عملہ کی پراسرار خاموشی پر خریداروں میں اللہ وسایا ،محمد بلال،شاہد حسین ،شوکت حسین ، محمد طارق و دیگر نے بتا یا کہ انتظامیہ فلور ملوں سے بھاری رشوت لے کر خاموش ہیں جس وجہ سے مارکیٹ میں غیر معیاری آٹا سرعام فروخت ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم آٹا گھر لے گئے تو اس میں بدبو اور پکانے کے قابل بلکل بھی نہیںجب کھلا ہواتھیلا دوکاندار کے پاس لے گئے تو وہ واپس لینے سے انکارکر رہے ہیں اور کہتے ہیں کھلا ہوا تھیلا ہم نہیں لیتے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع اور ہر شہر میں سرکاری فوڈ سنٹروں پر گندم کے ڈھیر لگے ہونے کے باوجود آٹے کا بحران سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تیل بحران ۔،گیس بحران، لوڈشیڈنگ بحران اور اب آٹا بحران کی وجہ سے مکمل ناکا م ہوچکی ہے۔