کابل (جیوڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان فورسز نے کابل کے ڈسٹرکٹ پل چرخی میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے بلڈنگ سے دھماکہ خیز مواد کی بھاری مقدار بھی برآمد کر لی گئی۔ فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔