ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کی نصف ٹیم پویلین پہنچ گئی

england

england

انگلینڈ نے پاکستان کے دو سو ستاون رنز کے جواب میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹیں کھو کر دو سو سات رنز بنالیے ہیں۔ انگلش ٹیم کو سبقت کیلئے مزید پچاس رنز درکار ہیں۔
ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی اور ایک رن کے اضافے کے بعد پوری ٹیم دو سو ستاون رنز پر آٹ ہوگئی۔ کپتان مصباح الحق نے چوراسی رنز کی اننگز کھیلی۔ اسٹورٹ براڈ نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ جلد گر گئی۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں ایلیسٹر کک اور جوناتھن ٹروٹ نے ایک سو انتالیس رنز کااضافہ کیا۔ کک چورانوے اور ٹروٹ چوہتر رنز بناسکے۔ سعید اجمل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔