نئی دہلی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن اور اجے دیوگن نے فلم بول بچن کی پروموشن کے دوران اکھاڑا سجا لیا۔ بھارتی شہر نئی دہلی میں فلم بول بچن کی ہوئی پروموشن کچھ مختلف انداز سے۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کے سر پرباندھی گئی پگڑی اور شروع ہوگئی دو بچوں کے درمیان کشتی۔ اس کھیل کا مقصد فلم کی پروموشن تھی بلکہ پروموشن کے ساتھ کھیل کو بھی پروموٹ کرنا تھا۔ فلم میں ابھیشک بچن نے ڈبل رول ادا کیا ہے۔