لاہور : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈولی بندرہ وینا ملک کیخلاف تندوتیز جملوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے بھارت واپس چلی گئیں۔ ڈولی بندرا نے بھارت روانگی سے قبل کہا ہے کہ پاکستان میرا ملک ہے یہاں آتی جاتی رہوں گی۔ یہاں کے لوگوں کا پیارکبھی بھلا نہیں پاوں گی۔
بھارتی اداکارہ وینا ملک کے حوالے سے شدید غصے میں دکھائی دے رہی تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستان سے وینا کو نکالنے کیلئے واپس جارہی ہیں کیونکہ وینا ملک پورے تالاب کو گندا کر رہی ہے۔ ڈولی بندرا نے کہا کہ لاہور کی سیر کر کے بہت مزہ آیا جی بھر کر شاپنگ کرنے کے علاوہ لاہوری کھانوں سے بھی محظوظ ہوئی۔