شکاگو کانفرنس : ( جیو ڈیسک)شکاگو کانفرنس کے پہلے دن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں افغانستان میں سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو مرکزی قرار دیا گیا۔ نیٹو کانفرنس کے پینسٹھ نکاتی اعلامیے میں افغانستان میں سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو مرکزی قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اتحادی افواج کے کامیاب انخلا کیلئے پاکستان کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔ نیٹو اسلام آباد کے ساتھ کام کرتارہے گا تاکہ پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی جلد ازجلد بحال ہوسکے۔
اعلامیہ میں نیٹو نے افغانستان کو دہشت گردوں کا دوبارہ ٹھکانہ نہ بننے دینے کاعزم ظاہر کیا گیا اوردوہزارچودہ کے آخرتک اتحادی افواج کی مرحلہ وارواپسی مکمل کرنیکااعلان کیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نیٹو افغانستان کوسیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنیمیں ہرممکن مددکرے گا۔ سیکیورٹی افغان حکام کے حوالے کرنے کے بعد نیٹو مشن ختم ہو جائیگا۔ دو ہزار چودہ کے بعد بھی افغان نیشنل آرمی کی تربیت ودیگر معاملات میں تعاون جاری رکھاجائے گا۔