اسلام آباد ملی یکجہتی کونسل کے صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اتحاد امت کانفرنس ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل حافظ حسین احمد کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں قاضی حسین احمد نے کہا کہ عالمی استعمار مسلمانوں میں انتشار پیدا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحاد امت کانفرنس ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل سیاست میں حصہ نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں سے وابستہ علما اور مشائخ کو دعوت دی گئی ہے۔