ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب نے بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رحم کی اپیل ممبئی جیل کے جیلر کے ذریعے صدر پرناب مکھرجی کو بھجوائی گئی۔ ممبئی ہائی کورٹ کی دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے لئے اجمل قصاب نے فروری دو ہزار بارہ کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھنیکاحکم دیا تھا۔ سن دو ہزار آٹھ میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ایک سو ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔