اجمل قصاب کی سزائے موت عمر قید میں بدلنے کی اپیل

Mumbai

Mumbai

ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب نے بھارتی سپریم کورٹ سے سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی اپیل کر دی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ قصاب کے وکیل راجو رام چندرن نے عدالت سے کہا کہ سزائے موت کا فیصلہ قصاب کی سیکیورٹی پر کئے جانے والے اخراجات کو مد نظر رکھ کر نہیں کیا جانا چاہئیے۔ نوجوان قصاب کو گمراہ کر کے ا سے کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ بھارت کی انسداد دہشت کی خصوصی عدالت نے قصاب کوموت کی سزا سنائی تھی۔