اجمل پہاڑی سمیت متعدد ٹارگٹ کلرز گرفتار ہیں۔ شرجیل میمن

memon

memon

کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اجمل پہاڑی سمیت تمام گرفتار افراد ٹارگٹ کلرز اور سنگین جرائم پیشہ ہیں۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا جے آئی ٹی کی رپورٹ حقیقت پر مبنی ہیں۔ اسے جھوٹا قرار نہیں دیا جاسکتا۔وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا گرفتارٹارگٹ کلرز کو بے گناہ کہنا شہیدوں کے خون کے ساتھ مذاق ہو گا۔
حکومت نے کم ہی سہی لیکن اصل مجرمان پکڑے ہیں۔ انہوں نے کہا ذوالفقار مرزا کے بیانات ان کی ذاتی رائے ہے۔ وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔