وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اداروں میں تصادم کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہو گی، اداروں کے استحکام سے ہی ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔ سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی جمہوریت کی بہتر آبیاری کی جا سکتی ہے ۔ بیرونی جارحیت کا جس طرح جواب دیا ماضی میں مثال نہیں ملتی،خطے میں امن کیلئے کوئی بھی قوت پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔