ملتان : (جیو ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ کوئی بھی ایسا شخص نہیں جس نے ملک ریاض سے پیسے نہ لیے ہوں اور انکے ساتھ کاروبار میں شریک نہ رہا ہو۔ملتان میں نجی ہوٹل میں شاہ محمود کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں کے راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسہ کو ملک ریاض نے سپانسر کیا جاوید ہاشمی نے کہا کہ اداروں میں ٹکراو پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر چیف جسٹس کے بیٹے کے خلاف ثبوت ملتے ہیں یا وہ اس سکینڈل میں ملوث ہیں تو اسکو ضرور سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن میں حکومت میں موجود کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمارا کسی پارٹی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس اقتدار ہے اگر وہ بھی احتجاج کرنا شروع کر دیں تو مسائل کو حل کون کرے گا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم گیلانی دونوں اہم عہدوں پر فائز ہیں جب چیف جسٹس کے بیٹے پر الزام لگتا ہے تو وہ خود نوٹس لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں باپ نہیں چیف جسٹس ہوں جبکہ دوسری جانب وزیراعظم کے بیٹوں پر الزام لگتا ہے تو وزیراعطم افسروں کو تبدیل کروا دیتے ہیں شاہ محمود نے مزید کہا کہ وسائل نہ ہونے کہ باعث صوبائی بجٹ ایک خواب بن جائیں گے نوٹ چھاپ کر وسائل پیدا کیے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی اور افراط زر کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اور موجودہ بجٹ دس فیصد حقیقت اور نوے فیصد افسانہ ہے۔