اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو تصادم کی نوبت نہیں آئیگی۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق کام کررہا ہوں عدالت جاکر ثابت کیا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جو فیصلے کرے گی ہم اس کے پابند ہوں گے اورعدلیہ بھی جو فیصلہ کرے گی ہم اس کا احترام کریں گے۔ ذوالفقار بھٹو نے آئین بنایا، ہم نے آئین کو بحال کیا۔