اداکارہ ریما کی شادی کے چار ماہ بعد وطن واپسی

reema

reema

لاہور : (جیو ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اور فلمساز ریما خان چار ماہ بعد میکے لوٹی ہیں۔ وطن واپسی کے بعد ولیمے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ریما خان کی شادی اٹھارہ نومبر کو امریکا میں ہارٹ سرجن ڈاکٹر شہاب سے ہوئی تھی۔ جس کے بعد ریما پہلی بار چار ماہ بعد میکے آئی ہیں۔

ریما خان وطن واپسی کے بعد بے حد خوش ہیں اور ولیمے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ریما خان کا ولیمہ ڈاکٹر شہاب کے سعودی عرب سے واپسی پر لاہور میں دو ہفتے بعد ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔