اداکارہ ریما 28 نومبر کو دلہن بن رہی ہیں

remma

remma


کل تک فلموں میں دلہن کا کردارادا کرنے والی اداکارہ ریما خان اٹھارہ نومبرکو سچ مچ دلہن بن رہی ہیں۔ شادی کی تقریبات واشنگٹن میں جاری ہیں اور سہرا سج رہا ہے دل کے ڈاکٹر طارق شہاب کے سر۔

فلموں میں محبت کے دعوے اور شادی کے بندھن عمر بھر نبھانے والی ہدایتکارہ و اداکارہ ریماخان خود حقیقی دنیا میں کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر طارق شہاب سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی ۔ اس سے قبل ریما خان ہمیشہ دعوی کرتی رہیں کہ وہ جب بھی شادی کریں گی ڈنکے کی چوٹ پر کریں گی مگر ایسے چوری چھپے شادی ہوئی کہ دعوت نامے پر دلہنیا ریما خان کا نام ہی نہیں لکھا گیا۔

ڈاکٹر طارق شہاب کے خاندانی ذرائع نے شادی کے پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریما اور طارق شہاب کا تقریب نکاح واشنگٹن کے قریبی ریاست ورجینیا کے ایک ہوٹل میں اٹھارہ نومبر کو جمعہ کی شام رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں شریک افراد کو کیمرے نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈاکٹر طارق شہاب کارڈیالوجسٹ ہیں اور کراچی میں واقع ڈاو میڈیکل یونیورسٹی میں طالب علم رہنما رہ چکے ہیں اور اس وقت ورجینیا میں مقیم اور وہی اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں، طارق شہاب طلاق یافتہ ہیں اور ریما کے ساتھ ان کی یہ دوسری شادی ہے۔