اداکارہ ریکھا ہوگئیں ستاون برس کی

rekha

rekha

مشہور بھارتی فلم اسٹار ریکھا آج ستاون برس کی ہوگئیں۔ انہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں ہیروئن اور اہم کردار ادا کئے اور آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ دس اکتوبر انیس سو چوون کو مدراس میں پیدا ہونے والی سانولی سلونی ریکھا کے بارے میں کبھی نہیں کہا جاسکتا تھا کہ ایک دور آئے گا جب ہندی فلمیں ریکھا کے نام سے باکس آفس پر ہٹ ہوا کریں گی۔
ریکھا نے انیس سو چھیاسٹھ میں تامل فلموں سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد میں ریکھا ممبئی فلم نگری آگئیں جہاں کامیابیوں نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا۔ ستر کی دہائی اور اسی کے وسط تک ریکھا ممبئی فلموں پر راج کرتی رہیں۔ ریکھا اور امیتابھ کی جوڑی نے کئی کامیاب فلمیں دیں۔ ساتھ ہی ان کا عشق بھی پروان چڑھتا رہا لیکن فلموں کی طرح کا ان کا عشق کامیاب نہ ہو سکا اور علیحدگی کی ٹریجڈی سے دوچار ہوا۔ فلم سلسلہ ریکھا ، امیتابھ اور جیابچن کی عشق کی داستان کہی جاتی ہے۔