اداکارہ لیلی کا بیان سستی شہرت حاصل کرنا تھا ، مدیحہ شاہ

Laila

Laila

پاکستان فلم انڈسٹری نے اداکارہ لیلی کی جانب سے جہانگیر بدر کی بہو بننے کے بیان کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا ہے۔ لاہور میں شوبز فرینڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ مدیحہ شاہ ،جاوید رضا،راشد محمود ،دردانہ رحمان اور دیگر شوبز شخصیات نے کہا کہ لیلی جیسی اداکارہ کے رویوں سے ہی آج پاکستان فلم انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیلی کا خود کو جہانگیر بدر کی بہو قرار دئیے جانے کا بیان صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے تھا۔ جو لیلی نے جہانگیر بدر کی پریس کانفرنس میں بن بلائے مدہوش حالت میں دیا۔