اداکارہ میرا ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی پر نوافل ادا کریں گی

Meera

Meera

اداکارہ میرا ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی پر نوافل ادا کریں گی اور دیگیں چڑھائیں گی۔ انہوں نے اپنے والد کے پروڈکشن ہاوس کی افتتاحی تقریب میں یہ اعلان کیا۔ ملک میں فلمی بحران کے شدت اختیار کر جانے کی وجہ سے اداکارہ میرا نے خود کو ٹی وی پروڈکشنز میں مصروف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے والد کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہاوس بنا لیا ہے۔

سید پروڈکشن ہاوس کے بینر تلے ٹیلی فلمیں،ڈرامے اور ڈاکومینٹریز بنائی جائیں گی جن میں میرا خود بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ سید پروڈکشن ہاوس کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ ملک میں فلموں کے فقدان کے باعث ٹی وی کی طرف آئی ہیں۔

انہون نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ہونے والے واقع کی مذمت کرتی ہوں اور ملالہ کی صحت یابی پر نوافل ادا کروں گی۔ میرا نے کہا کہ فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے کا تجربہ بہت کامیاب رہا آئندہ فیشن شوز میں پرفارم کرتی رہوں گی۔