بالی ووڈ (جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور پرینیتی چوپڑا کے مداحوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ فلم “لیڈیز ورسز رکی باہل” کی جوڑی ایک بار ایک ساتھ آ رہی ہے۔
ڈائریکٹر شاد علی ایک نئی فلم بنانے جا رہے ہیں جسکا نام “کِل دل”ہے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق انہوں نے رنویر اور پرینیتی کو لیڈ رول میں لیا ہے۔
پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر کو بھی فلم میں ایک کردار کی پیشکش کی گئی ہے، ابھی علم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے پیشکش قبول کی ہے یا نہیں۔
یش راج فلمز کے بینر بننے والی فلم کی شوٹنگ رواں برس اکتوبر میں ہو گی اور اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔ شاد علی “ساتھیا” اور “بنٹی اور ببلی” جیسی کامیاب فلموں کے خالق ہیں۔