لاہور : ( جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ادا کارہ شبنم اورروبن گھوش کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا،لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شبنم اورروبن گھوش لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے حقدار تھے،انھوں نے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری میں شبنم کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،وزیراعظم نے کہاکہ بنگلہ دیش اورسارک ممالک سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں،ثقافتی سرگرمیوں سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے،انھوں نے کہاکہ ہم ثقافتی تعلقات کیلیے اقدامات جاری رکھیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورٹ کچہری کے بعد کھلی جگہ پر کھڑے ہیں،کھلی جگہ پر کھڑ ے ہو کر اچھا لگ رہا ہے۔