بھارت میں موجودہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ ادویات کے اثرات کے باعث تیس گھنٹے تک ہوٹل میں سوتی رہیں، اڑتالیس گھنٹے تک جاگتی رہی تھیں اس لئے آرام کی سخت ضرورت تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وینا ملک اپنی غلطی تسلیم کرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل جانے سے پہلے اپنے دوست اشمیت اور والدہ کو فون پر آگاہ کر دیا تھا منیجر کو بھی فون کیا تھا لیکن انہوں نے ریسیو نہیں کیا۔ وینا کے مطابق بھارت میں بہت سے لوگ ہیں جنہیں ان کی پروا ہے اور وہ بہت مضبوط اعصاب کی مالک ہیں۔ وینا کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی ٹیم پر فخر ہے جس نے ان کو تلاش کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ان کے خلاف پروپیگنڈا ہوتا رہا لیکن انہیں اس کی کوئی پروا نہیں۔