ایپوہ: (جیو ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ارجنٹائن کو افتتاحی میچ میں کانٹے کے مقابلے کے بعد چار دو سے شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جارہے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ ارجنٹائن سے ہوا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل محمد عرفان نے گول کرکے پاکستان کو ایک صفر سے سبقت دلوائی۔
دوسرے ہاف میں پیلنٹی کارنر ماہر سہیل عباس نے بطور کپتان پاکستان کیلئے دوسرا گول اسکور کیا، جواب میں ارجنٹائن نے بالتریب دو گول اسکور کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا تھا لیکن آخری لمحات میں عبدالحسیم خان اور وقاص شریف نے فیلڈ گول کرتے ہوئے پاکستان کو کامیابی دلا دی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ستائیس مئی کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔