ایپوہ: (جیو ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے کھیل کے پندر ہویں منٹ میں عبدالحسیم خان نے پہلا گول اسکور کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ میچ کے سینتالیسویں منٹ میں برطانیہ کی جانب سے بیری مڈلٹن نے گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
میچ ختم ہونے سے چار منٹ پہلے برطانیہ کے ایشلے جیکسن نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں چھ میچ کھیلے جس میں سے قومی ٹیم صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی ۔