بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی دانشور اور ادیب کلدیپ نائر نے انکشاف کیا ہے کہ کانگریس کے آنجہانی لیڈر ارجن سنگھ سونیا گاندھی کو وزیر اعظم بنانا چاہتے تھے۔
اپنی نئی کتاب بیونڈ دی لائنز میں کلدیپ نائر کا کہنا ہے کہ انیس سو چوراسی میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ان کے صاحبزادے راجیو گاندھی کی جگہ ارجن سنگھ اندرا کی بہو سونیا گاندھی کو وزیر اعظم بنانا چاہتے تھے جبکہ کانگریس کے ایک اور رہنما پرناب مکھرجی راجیو کے انتخاب تک سینئر ترین کانگریسی لیڈر کو وزیر اعظم بنانے کے حق میں تھے۔