اردن میں نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا، ایک خاتون وزیر بھی شامل

jordan

jordan

عمان : (جیو ڈیسک) اردن میں خاتون سمیت 30 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم ڈاکٹر فائز الطراونہ کی زیر قیادت تشکیل دی گئی نئی کابینہ کے ارکان سے شاہ عبداللہ نے حلف لیا جن میں سے 9ارکان سابقہ حکومت میں شامل تھے۔ ڈاکٹر فائز الطراونہ نے سابق وزیر اعظم عون الخصاونہ کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا۔