لاہور : (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے ارسلان افتحار کیس کی نیب سے انکوائری کروانے کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔ درخواست گزار امان اللہ بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ ارسلان افتحار کیس کی انکوائری کرنے کا نیب کو اختیار نہیں، حکومتی دباو کے باعث نیب اپنی ذمہ داری ایمانداری سے سرانجام نہیں دے سکتا لہذا نیب کو انکوائری سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس افتحارشاہ نے کیس کی سماعت شروع کی۔ جسٹس طارق نے کیس کی سماعت سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر معذرت کرکے کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔