ارسلان افتخار کیس:سماعت روکنے کا تاثر غلط ہے، رجسٹرار

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ (جیوڈیسک)سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عدالت نے ارسلان افتخار کیس کی سماعت روک دی ہے۔ عدالت عظمی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر غلط دیا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ نیارسلان افتخارکیس کی تحقیقات روک دی ہے،حقیقت یہ ہے کہ ارسلان افتخار نے اٹارنی جنرل ،نیب اور تحقیقاتی ٹیم پر ملک ریاض کی طرفداری کا الزام لگایا ہے۔

رجسٹرار کا کہنا ہے کہ اکتیس جولائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تحقیقاتی ٹیم کے رکن فیصل بشیر،ملک ریاض کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کو غیر ضروری پروٹوکول دے رہے ہیں۔