ارشد محمود ڈار کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی خوش آئند ہے:نوازش علی
Posted on August 29, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)ارشد محمود ڈار کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی خوش آئند ہے ۔ہم ارشد محمود ڈار کو مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے راہنمائوں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،سہیل نواز خان،ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی، سید حسن رضا گیلانی آف کلیوال سیداں ،چوہدری امانت علی آف خواص پورنے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سابق سٹی صدر لا لہ موسیٰ ارشد محمود ڈارجو کہ سابق ایڈمنسٹر مارکیٹ کمیٹی بھی رہ چکے ہیں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف کو بہت زیادہ تقویت ملی ہے ارشد ڈار جیسے مخلص کارکنوں کی ضرورت ہے جو اپنے ملک و قوم کے لیے اپناتن من قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں ہم ارشد محمود ڈار کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کی پاکستان تحریک انصا ف میں شمولیت سے پاکستا ن تحریک انصاف کو تقویت ملے گی اور ہم کو ان جیسے مخلص کارکنوں کی ضرورت ہے جو عمران خان کے ویژن کو سمجھنے والے ہوںاور ملک و قوم کے لیے ہر چیز قربان کرنے والے ہوں ہم امید کرتے ہیں کہ ارشد محمود ڈار حلقہ پی پی 112اور لالہ موسیٰ میں عمران خان تحریک انصاف کے پیغام کو پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ارشد محمود ڈار کے تحریک انصاف میں آنے سے لالہ موسیٰ میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اب لالہ موسیٰ کے ہر محلے اور گلی میں کارنر میٹنگ کا آغاز کیا جا ئے گاانشاء اللہ کونسلرز کی ایک بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو گی۔